Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیئم کا سرکاری دورہ کیا۔
شائع 18 فروری 2022 10:02am

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیئم کا سرکاری دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر سربراہ پاک فوج کی برسلز میں یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاڈیو سے ملاقات ہوئی اور وہ سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروسز سٹیفانو سانینو سے بھی ملے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ یورپی یونین کے ساتھ باہمی تعلقات سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان یورپی یونین سے مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہے۔

دریں اثنا یورپی یونین حکام نے خطے کے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa

Belgium