Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حلیم عادل شیخ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

کراچی: سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں اختلافات ابھر کر...
شائع 17 فروری 2022 06:28pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں اختلافات ابھر کر سامنے آگئے ہیں۔

جنرل سیکریٹری اسد عمر کی جانب سے نئے صوبائی سیٹ اپ کا اعلان کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی اعلیٰ رہنماؤں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے پارٹی میں نائب صدور، ڈپٹی جنرل سیکریٹریز اور دیگر سمیت اعلیٰ عہدیداروں کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس اعلان کے فوراً بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، جنہیں صوبہ سندھ میں پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا تھا،اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

حلیم عادل شیخ کےاستعفیٰ دینے کے فوراً بعد علی جونیجو نے بھی نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا، جس کے بعد میرپورخاص ڈویژن کے نو منتخب جنرل سیکرٹری اکبر علی نے استعفیٰ دے دیا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے کارکن کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ استعفے پی ٹی آئی سندھ کے نومنتخب سربراہ علی زیدی کے ساتھ پارٹی رہنماؤں کے اختلافات پر سامنے آئے ہیں۔

PTI Sindh

Haleem Adil Sheikh

Asad Umer