مشہور بھارتی ڈرامہ 'کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی' کی اسکرین پر واپسی
انسٹاگرام پر ڈرامہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے شو کے پرومو کی ویڈیو شیئر کی
مشہور بھارتی ٹی وی ڈرامہ 'کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی' ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر پیش کیا جائے گا۔
انسٹاگرام پر ڈرامہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے شو کے پرومو کی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’اس پرومو کی صرف ایک جھلک دیکھ کر تمام پرانی یادیں تازہ ہو گئیں'۔
پروڈیوسر ایکتا کپور نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'آج جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو مجھے ہر لمحہ یاد آتا ہے جس نے اس شو کو سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا سیریل بنا دیا، اسی محبت کے ساتھ دوبارہ اس سفر میں شامل ہوں'۔
تاہم یہ سیریل 16 فروری بروز بدھ سے اسٹار پلس پر شام 5:00 بجے ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.