Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دورہ پاکستان: بل گیٹس کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد: مائیکروسافٹ کے شریک بانی ولیم ہنری گیٹس (بل گیٹس) نے...
شائع 17 فروری 2022 03:09pm
Photo: Twitter/PMO
Photo: Twitter/PMO

اسلام آباد: مائیکروسافٹ کے شریک بانی ولیم ہنری گیٹس (بل گیٹس) نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے پہلے دورہ پاکستان پر ملاقات کی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے گیٹس کی ایک روزہ دورے پر پاکستان آمد کی تصدیق کی۔

ٹوئٹر پر ڈاکٹر سلطان نے بل گیٹس کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی اور محکمہ صحت کے صوبائی حکام سے ملاقات کریں گے۔

فیصل سلطان نے لکھا کہ مسٹر بل گیٹس کے پاکستان کے پہلے دورے پر ان کا خیرمقدم کرنا خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ بانی جو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بھی ہیں، جو دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ملک سے اس وائرس کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کے جائزے میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گیٹس ایک روزہ دورے کے موقع پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اور احساس پروگرام کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔

Federal govt

Bill Gates

Imran Khan Today