Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی پارلیمنٹ : ناز شاہ کا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ

برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی اسکولوں میں...
شائع 17 فروری 2022 01:49pm
Photo: PA MEDIA
Photo: PA MEDIA

برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی اسکولوں میں حجاب پر پابندی انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کے آرٹیکل 18 کی خلاف ورزی ہے.

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے زیر اقتدار ہندوستان میں 250 ملین سے زائد مسلمان حملوں کی زد میں ہیں۔

ناز شاہ نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں فاشسٹ بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے حالیہ رجعت پسندی کی کارروائیوں نے انہیں برطانوی خارجہ سکریٹری لز ٹرس کو خط لکھنے پر مجبور کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی اسکولوں میں حجاب پر پابندی پر برطانیہ کے موقف کو واضح کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں ہندو قوم پرست اپنی اسلامو فوبیا اور امتیازی پالیسیوں کو "اسکول یونیفارم کا مسئلہ" قرار دے کر چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ناز شاہ نے معروف امریکی ماہر لسانیات اور دانشور نوم چومسکی کا بھی حوالہ دیا جنہوں نے کہا تھا کہ مودی حکومت منظم طریقے سے ہندوستانی سیکولر جمہوریت کو ختم کر رہی ہے۔

British