Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چاہتے ہیں اسکالر شپس کے ذریعے طلباء کی سمیت کا تعین کریں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے طلباء کیلئے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کردیا۔
شائع 17 فروری 2022 12:42pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا، چاہتے ہیں اسکالر شپس کے ذریعے طلباء کی سمیت کا تعین کریں ،تعلیم کا مقصد قوم کی تعمیر ہونا چاہیئے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے طلباء کیلئے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کردیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسکالر شپس میں پیسے ختم ہونے پر طلباء کو مشکلات کا سامنا تھا اور طلباء کی شکایات تھیں کہ اسکالر شپس میں نظر انداز کیا گیا، طلباء کی شکایات پر اسکالر شپس کا جدید نظام بنایا ہے اور ہم نے طے کیا ہے کہ کن شعبوں میں اسکالر شپس دی جائیں،اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل سے طلبا کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کئی مضامین ایسے ہیں جن کی ملک سے ریلیوینس ہی ختم ہوگئی ہے،تعلیم کا بنیادی مقصد قوم کی تعمیر ہے لیکن حضورﷺ کی سیرت پر چل کر کامیابی ملتی ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلام کی اعلیٰ اقدار سے آگاہی دینی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسکالر شپس کے ذریعےہم تعلیم کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد مجھے اندازہ نہیں تھا کتنی اسکالر شپس ہیں، اٹھارہویں ترمیم کے بعد پتہ ہی نہیں ہے صوبے کتنی اسکالر شپس دے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشید ہ ہے، اس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے، رسول اللہ ﷺ ایک طبقے کیلئے نہیں ساری دنیا کیلئے رحمت اللعالمین تھے، رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس صحیح اورغلط کا فرق بتانےکیلئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ رسول اللہﷺ کے راستے پر چلنے سے عظیم رہنما ءجنم لیتے ہیں، نوجوانوں کو رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے، اسکالرشپ میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے تو منفرد کامیابی بن جاتی ہے۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد

scholarships

students