Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل7: صارفین کے شدید ردِعمل پر بابر اعظم کے والد بول پڑے

کراچی کنگز اپنی مسلسل ساتویں شکست کے بعد پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔
شائع 17 فروری 2022 12:41pm
اعظم صدیق نے اعتراف کیا کہ بابر ان دنوں آؤٹ آف فارم ہیں۔فائل فوٹو۔
اعظم صدیق نے اعتراف کیا کہ بابر ان دنوں آؤٹ آف فارم ہیں۔فائل فوٹو۔

پاکستان سپر لیگ کے جاری 7ویں سیزن میں بابر اعظم کی مایوس کن کارکردگی پرصارفین کے شدید ردِعمل پر بابر اعظم کے والد اعظم صدیق ان کے دفاع میں بول پڑے۔

اعظم صدیق نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اس معاملے پر بات کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے لکھا:"وہ نہ محنت کرنا چھوڑتا ہے اور نہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہوتا ہے۔"

اعظم صدیق نے اعتراف کیا کہ بابر ان دنوں آؤٹ آف فارم ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ قوم کاا سٹار کرکٹر کبھی نہیں گھبراتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن معلوم ہے کہ بہترین کھلاڑی بھی فارم سے باہر ہو جاتے ہیں، وہ خدا کی مرضی سے مطمئن ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بابر کی فارم جلد بحال کرے ۔

اعظم صدیق نے بابر اور کراچی کنگز کے مداحوں کو مایوس نہ ہونے کی تسلی دی اور یقین دلایا کہ کرکٹر ماضی کی طرح محنت کر رہا ہے اور بہت جلد فارم میں آجائے گا۔

کراچی کنگز پی ایس ایل 2022 کی خوفناک مہم سے گزری، اپنے کھیلے گئے تمام میچ ہار گئی،ٹیم نے بدھ کی رات یہ تاریخ رقم کی۔وہ چھ ٹیموں کے پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں لگاتار آٹھ شکستوں کی گواہ بننے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنی مسلسل ساتویں شکست کے بعد پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔

کراچکی کنگز کی اس بدترین شکست پر صارفین کا ردِعمل

ٹوئٹر پر صارفین نے میمز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مایوسی اور غصے کا اظہار کیا۔

کراچی کنگز کی یہ کارکردگی دیکھ کر عوام بھی جذباتی ہوگئی۔

ایک ٹوئٹر صارف نے فیروز خان کے ڈرامے ’اے مشت خاک‘ کا کلپ استعمال کرتے ہوئے اپنی کیفیات کا اظہار کیا۔

ایک اور صارف نے ہٹ نیٹفلکس سیریز اسکوئڈ گیم سے ایک شاٹ استعمال کرتے ہوئے اپنے جذبات کی عکس بندی کی۔

ایک ٹوئٹر صارف نے بالی ووڈ فلم تھری ایڈیٹس کے سب سے مزاحیہ منظر سے اس صورتحال کو مشابہت دی۔

babar azam

karachi kings

Pakistan Super League

PSL7