Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافی محسن بیگ کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چلنج

صحافی محسن بیگ کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست میں دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی۔
شائع 17 فروری 2022 11:29am

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد: صحافی محسن بیگ کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چلنج کردیا گیا۔

صحافی محسن بیگ کی اہلیہ نے ان کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، محسن بیگ کی اہلیہ نے درخواست میں دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی۔

اہلیہ محسن بیگ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کیا، عدالت پولیس کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

IHC

arrest

اسلام آباد

journalist

Mohsin Baig