Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاصم اظہر نے اپنے البم سے پہلے سنگل کی ریلیز کا اعلان کردیا

عاصم اظہر نے میوزک انڈسٹری میں آٹھ سال مکمل کر نے کے بعد ستمبر 2021 میں اپنا پہلا ایلبم ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔
شائع 17 فروری 2022 11:28am
البم کا سنگل 28 فروری 2022 کو ریلیز ہوگا۔فائل فوٹو۔
البم کا سنگل 28 فروری 2022 کو ریلیز ہوگا۔فائل فوٹو۔

عاصم اظہر کی جانب سے ان کے اسٹوڈیو البم سے پہلے سنگل کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جس کی ریلیز کا اعلان انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں کیا تھا۔

البم کا سنگل 28 فروری 2022 کو ریلیز ہوگا۔

عاصم اظہر نے میوزک انڈسٹری میں آٹھ سال مکمل کر نے کے بعد ستمبر 2021 میں اپنا پہلا البم ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنا البم'کبھی میں کبھی تم 'کےسنگل کا اعلان کیا جس نے فوری طور پر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنا شروع کر دیا۔

البم کبھی میں کبھی تم کے میوزک ویڈیو میں صبا قمر اور فہد مصطفی شامل ہیں، نومبر میں اس کا ایک ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں فہد مصطفی اور صبا قمر کے درمیان ایک گہرا رشتہ دکھایا گیا تھا۔

عاصم اظہر نے'کیڈبری کے کتناہ مزہ آئے رے اور کوکو مو مجھے بھی دو' جیسے اشتہارات میں اپنی آواز کو منوایا ہے، وہ 2013 میں اپنے سنگل' سنلے' کے ساتھ کامیابی کی طرف بڑھے۔

انہوں نے اپنے کوک اسٹوڈیو کی شروعات نور جہاں کے مقبول ترین گانے' حنا کی خوشبو' سے کی تھی، 2016 میں مومنہ مستحسن کے ساتھ ان کا ' تیرا وہ پیا'ر فوری طور پر ہٹ میوزک ثابت ہوا تھا جس نے یوٹیوب پر 148 ملین ویوز حاصل کئے تھے۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے عاصم اظہر کے ٹوئٹ پر ردعمل

عاصم اظہر کے ٹوئٹ کے بعد کئی مداح نے ان کے ٹوئٹ پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ٹوئٹ کیا: "مزید انتظار نہیں کر سکتے!"

کئی صارفین عاصم اظہر کی اس البم کی ریلیز کیلئے بے چین ہیں۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ اس خوشی میں ایک ریپلائی تو بنتا ہے۔

بعد ازاں عاصم نے سوشل میڈیا پر اس پیار بھرے ردِعمل کیلئے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

saba qamar

Fahad Mustafa

Asim Azhar