Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اپوزیشن کے پاس جادو کا چراغ ہے تو بتائے، فوادچوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پیٹرولیم...
شائع 17 فروری 2022 11:13am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اپوزیشن کے پاس جادو کا چراغ ہے تو بتائے۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کی جماعتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کررہی ہیں لیکن کسی بھی تنقید کا اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ آپ متبادل دیتے ہیں۔

فوا د چوہدری نے مزید کہا کہ اب اپوزیشن بتائے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60ڈالر سے 95ڈالر پر پہنچ جائے توحکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے؟ کوئی جادو کا چراغ ہے تو بتادیں۔

Information Minister

اسلام آباد

Oil prices

International market

Fawad Chaudhary