Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن...
شائع 17 فروری 2022 08:29am

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کیچ میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمدکرلیا گیا۔

ISPR

بلوچستان

security forces

operation

terrorist killed