Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون اول کی مبینہ تضحیک، مریم نواز کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست

پارلیمانی سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست دی
شائع 16 فروری 2022 06:46pm
Photo: PTV
Photo: PTV

خاتون اول بشریٰ بی بی کی مبینہ تضحیک پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔

پارلیمانی سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست دی میں مؤقف اپنایا ہے کہ خاتون اوّل کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، صابر ہاشمی کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ صابر ہاشمی نے خاتون اول کی کردار کشی کی ہے۔

عالیہ حمزہ نے درخواست میں کہا کہ بے نظیر بھٹو کی کردارکشی سے لے کر آج تک ن لیگ کی نسل درنسل لوگوں کی کردارکشی میں ملوث رہی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول کے درمیان کشیدگی کی خبروں سمیت بشریٰ بی بی کے ناراض ہوکر لاہور چلے جانے کی خبر سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

اسی اثنا میں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے بتایا کہ وزیراعظم اور ان کی اہلیہ میں ناراضی اور علیحدگی کی خبروں میں سچائی نہیں ہے۔

FIA

Maryam Nawaz

National Assembly