Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوبہ ٹیک سنگھ: اسکول کے باہر لڑکیوں کو بریانی بیچنے پر مجبور کرنے پر اساتذہ معطل

شوکاز نوٹس جاری کر کے 7 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شائع 16 فروری 2022 02:35pm
Photo Edit: Khateeb Ahmed
Photo Edit: Khateeb Ahmed

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 672/13 جی بی میں لڑکیوں کو بریانی پکانے اور فروخت کرنے پر مجبور کرنے پر 2 اساتذہ اور ایک ہیڈ مسٹریس کو ملازمت سے معطل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے پیرمحل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 672/13 جی بی کی طالبات کو ٹیچنگ اسٹاف کی جانب سے بریانی پکا کر بیچنے پر مجبور کرنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔

ڈی سی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او محمد ذوالفقار نے سروس ہیڈ مسٹریس رضیہ منظور اور 2 اساتذہ ام کلثوم اور رخسانہ رمضان کو معطل کر دیا۔

اس کے علاوہ انہیں شوکاز نوٹس جاری کر کے 7 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

teachers

deputy commissioner