Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کی جاتی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں...
اپ ڈیٹ 16 فروری 2022 02:38pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کی جاتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر مستردشدہ ووٹوں کا مسئلہ سامنے آیا ہے، بڑی تعداد میں مستردشدہ ووٹوں کے مسئلے کی وجوہات ڈبل اسٹیمپنگ وغیرہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔

عمران خان نے مزیدکہا کہ مخالف ووٹوں کو مسترد کرکے انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے،یہی وہ وجوہات ہیں کہ اسٹیٹس کو ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین)کی مخالفت کرتا ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

social media

EVM