Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشہور بالی ووڈ موسیقار بپی لہری انتقال کر گئے

بپی لہری صحت کے متعدد مسائل کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
شائع 16 فروری 2022 11:31am
بپی  لہری کا کیریئر پانچ دہائیوں پر محیط تھا۔فائل فوٹو۔
بپی لہری کا کیریئر پانچ دہائیوں پر محیط تھا۔فائل فوٹو۔

ممبئی: بھارت میں اپنے مقبول ڈسکو گانوں کی بدولت مانے جانے والے مشہور بالی ووڈ موسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری صحت کے متعدد مسائل کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج تھے، ایک مہینہ ہسپتال میں زیرِعلاج رہنے کے بعد ان کو پیر کو ڈسچارج کیا گیا تھا۔

تاہم گزشتہ روز طبعیت کی ناسازی کے باعث بپی لہری کو دوبارہ اسپتال لے جایا گیا۔

بپی لہری کا اصل نام آلوکش تھا جوبالی ووڈ کے بااثر موسیقاروں میں سے ایک تھے اور مین اسٹریم میڈیا کی فلموں میں ڈسکومیوزک کو مقبول بنانے کا سہرا انہی کے سر ہے، فلمو ں میں ان کی کمپوزیشنز ' ڈسکو ڈانسر، چلتے چلتے، شرابی اور نمک حلال' 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں بڑے پیمانے پر مقبول ہوئیں۔

بپی لہری نے دی ڈرٹی پکچر (2011) کا' اوہ لا لا' گانا کمپوز کی تھا جس پر بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ان کو اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا گانا دینے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

بپی لہری کا کیریئر پانچ دہائیوں پر محیط تھا۔

بپی لہڑی نے بڑے پیمانے پر بنگالی فلموں کیلئے بھی موسیقی تیار کی اور اپنی کئی کمپوزیشنز خود پیش کیں۔

سونے کی زنجیریں، بریسلیٹ، گھڑیاں، انگوٹھیاں اور بلیک شیڈز کی کمپوزیشنز پر انہیں بالی ووڈ کا "گولڈن مین" کہا جاتا تھا۔

بپی لہڑی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آخری پوسٹ میں اپنی ایک تھرو بیک تصویرشیئر کی تھی جس کا کیپشن یہ تھا:"پرانا ہمیشہ سونا ہوتا ہے۔"

**ٹوئٹر صارفین کا بپی لہری کو خراجِ عقیدت**

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے متعدد ستارے، سیاستدان اور مداح موسیقار کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

بھارتی وزیرِاعظم نرندر مودی نے ٹوئٹ کیا:" بپی لہڑی جی کی موسیقی ہر طرح سے محیط تھی، خوبصورتی سے متنوع جذبات کا اظہار کرتی تھی،نسل در نسل لوگ ان کے کاموں سے منسلک ہو سکتے ہیں، ان کی زندہ دل طبیعت سب کو یاد ہو گی،ان کے انتقال پر غمزدہ ہوں، ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔"

بھارتی اداکار اجے دیوگن نے بھی بپی لہری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا:" بپی دا ذاتی طور پر بہت پیارے تھے،لیکن ان کی موسیقی میں ایک برتری تھی۔ انہوں نے چلتے چلتے، تحفظ اور ڈسکو ڈانسر کے ساتھ ہندی فلمی موسیقی میں ایک زیادہ عصری انداز متعارف کروایا ہے۔"

بھارتی گلوکار عدنان سمی کے مطابق وہ ہندوستان کے پہلے راک اسٹارتھے۔

پاکستانی کمپوزر شجا حیدر نے بھی بپی لہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

death

Bollywood stars