Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل دورہ پاکستان سے دستبردار

سڈنی: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل دورہ...
اپ ڈیٹ 16 فروری 2022 09:55am

سڈنی: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل دورہ پاکستان سے دستبردار ہوگئے۔

میکسویل کے دورہ پاکستان اور بھارتی لیگ سے دستبردار ہونے کی وجہ ان کی شادی بتائی جارہی ہے، آسٹریلیا کی ٹیم اگلے ماہ تقریباً 24سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق گلین میکسویل مارچ کے آخر میں اپنی شادی کی وجہ سے پاکستان کے دورے سے محروم رہیں گے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، پیٹ کمنز، مارکس اسٹونس، جوش ہیزل ووڈ، میتھیو ویڈ اور ڈینئل سامس بھی پاکستان سے سیریز کی وجہ سے آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

میکسویل بھی اپنی شادی کی وجہ سے میلبورن میں ہی رہیں گے،انہوں نے کہا کہ پہلے میں بہت خوش تھا کہ شادی کے دوران کوئی سیریز نہیں ہے اور میں سارے میچز کیلئے دستیاب ہوں گا لیکن بعد میں سیریز کا شیڈول تبدیل ہوگیا اور انہی دنوں میں میری شادی ہے لہٰذا میں شرکت نہیں کرسکوں گا۔

sydney

Australia

Pakistan Tour