Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل واوڈا نے نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے نااہلی...
اپ ڈیٹ 15 فروری 2022 01:35pm

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دوہری شہریت کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف وسیم سجاد ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نا اہلی کا فیصلہ دینے کا مجاز نہ تھا اس کا 9 فروری 2022 کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا ہے اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کےبعد ان کا بطور سینیٹر الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔

فیصل واوڈا سندھ سے تحریک انصاف کی نشست پر 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

IHC

اسلام آباد

Faisal Wada