Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کے گھروں میں...
اپ ڈیٹ 15 فروری 2022 03:15pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کے گھروں میں گاڑیاں ہیں، اچھا لائف اسٹائل ہے مگر ٹیکس نہیں دیتے، بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم “راست” کا اجراء کردیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ملک کی آبادی 22کروڑ ہونا بڑی طاقت ہے،22کروڑ افراد کو معیشت میں شامل کرلیں تو فائدہ ہوگا،عوام کو معیشت سے باہر رکھیں تو وہ بوجھ بن جاتے ہیں،عام آدمی بینکس میں جاتے ہوئے ڈرتے ہیں،راست عام آدمی کو سہولت فراہم کرے گا،عوام کو نیچے سے اوپر اٹھانا سب سے بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ سے خیبرپختونخوا میں تباہی آئی،5سال حکومت کے بعد ہمیں دو تہائی اکثریت ملی،خیبرپختونخوا میں غربت کم ہونے پر دوبارہ حکومت ملی،ہمیں دیکھنا ہے کہ ملک میں غربت کم ہوئی یا نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا میں امیر ترین ممالک میں بھی غربت بڑھی، ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کم ہوئی، عوام کے پاس بینک جانے کیلئے وقت نہیں ہوتا، راست سے عوام کا وقت بچے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں بینکاری نظام کم استعمال ہوتا ہے،راست سے پیسہ بینکس میں آئے گا، ایف بی آر میں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں، 22 کروڑ عوام میں 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں، لوگوں کے پاس گاڑیاں ہیں مگر صفر ٹیکس دیتے ہیں، خبردار کرتا ہوں ہم ٹیکس نا دہندگان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پارپاکستانیوں کو رقوم کی منتقلی میں مشکل ہوتی تھی،90 لاکھ سمندر پار پاکستانی سب سے بڑا اثاثہ ہیں ،ترسیلات زر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد