سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی اضافی سیکیورٹی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
رپورٹ: آصف نوید
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی اضافی سیکیورٹی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی اضافی سیکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے اور کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتےہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے متعلق ایسا ہی کیس جسٹس محسن اختر کیانی نے سنا ،بہتر ہو گا یہ کیس بھی اسی بنچ کے سامنے منتقل کیاجائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ دلائل شروع کریں، آپ کو اپنی مرضی کا فورم نہیں مل سکتا، کون سا بینچ سنے گا یہ عدالت کا اختیار ہے آپ کا نہیں۔
مقامی وکیل نے کہا کہ پھر میرے مزید کوئی دلائل نہیں، آپ درخواست پر فیصلہ کریں۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی اضافی سیکیورٹی کیخلاف درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ آپ میرٹ پر اپنے دلائل شروع کریں۔
Comments are closed on this story.