Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھر: درخت کاٹنے کے تنازعے پر 6 افراد جاں بحق

سکھر: سکھر کے علاقے تماچانی میں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر فائرنگ ...
شائع 14 فروری 2022 08:12pm
Screengrab
Screengrab

سکھر: سکھر کے علاقے تماچانی میں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

سکھر کے صحافی علی محمد شر کے مطابق تماچانی تھانہ کی حدود میں شیخ برادری کے دو بھائیوں میں درخت کاٹنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سول اسپتال منتقل کیا۔

علی محمد شر کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں دونوں طرف سے فریقین نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا کنٹرول سنبھال کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل نواب ولی محمد میں دو قبائل کے درمیان زمین کی ملکیت پر تصادم میں بھنڈ اور زرداری قبیلے کے چھ افراد مارے گئے۔

Sukkur

Sindh Police