Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیس بک کا مقبول فیچر واٹس ایپ پر متعارف ہوگا

واٹس ایپ نے فیچر متعارف کرائے جانے کی حتمی تاریخ کا تو اعلان نہیں کیا
شائع 14 فروری 2022 08:17pm

مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہورلت کے لئے منفرد فیچر متعارف کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں آپ کو جلد ہی 'کور فوٹوز' کا آپشن بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کروایا جائے گا۔

اس فیچر کے تحت صارفین پروفائل پر 'کور فوٹو' لگا سکیں گے۔

اس کے علاوہ فیچر سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور ٹوئٹر پر کافی سال پہلے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب واٹس ایپ نے اس پر کام شروع کردیا ہے۔

تاہم یہ فیچر کو واٹس ایپ کے بزنس اکاؤنٹس کے لیے متعارف کروایا جائے گا جبکہ اس سے صارفین کو اپنی پراڈکٹ کی نمائش کرنا آسان ہوجائے گی۔

واٹس ایپ نے فیچر متعارف کرائے جانے کی حتمی تاریخ کا تو اعلان نہیں کیا تاہم بتایا ہے کہ جلد ہی اس سے صارفین فائدہ اٹھا سکں گے۔

WhatsApp

social media

WhatsApp Web