Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویلنٹائن ڈے: 14 فروری کے موقع پر کن کن پاکستانی اداکاروں نے تصاویر شیئر کیں؟

ویلنٹائن ڈےکو سینٹ ویلنٹائن ڈے یا سینٹ ویلنٹائن کی عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
شائع 14 فروری 2022 02:02pm
ویلنٹائن ڈےہر سال 14 فروری کو منایا جاتا ہے۔فائل فوتو۔
ویلنٹائن ڈےہر سال 14 فروری کو منایا جاتا ہے۔فائل فوتو۔

ویلنٹائن ڈےہر سال 14 فروری کو منایا جاتا ہے۔ یہ محبت کے اظہار کا دن سمجھا جاتا ہے۔ اس دن کے موقع پر پوری دنیا میں جوڑے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں ،ایک دوسرے کو تحائف پیش کرتے ہیں۔

مشہور پاکستانی اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس دن کی مناسبت سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

مشہور ہوسٹ احمد گوڈیل نےاس دن کے موقع پر اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ کیپشن لکھا ہے:"مائے فورایور ویلنٹائنز۔"

اداکار نعمان حبیب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس دن کو مناتے ہوئے چند تصاویر پوسٹ کی ہیں،انہوں نے کیپشن میں لکھا:" بہت ساری حیرت انگیز وجوہات ہیں جن کی وجہ سے مجھے آپ کو ویلنٹائن کہنا پسند ہے۔"

اداکارہ صبور علی نے بھی اداکار علی انصاری کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور اس دن کو پہلا ویلنٹائن ڈے کہا ہے۔

پروڈیوسر اور اداکار احمد علی بٹ نے اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو نعمت قرار دیا۔

فلم میکر و اداکار عمیر لغاری نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پراپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے یہ کیپشن تحریر کیا:" میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں ،تم ہی وجہ ہو کہ میں آج یہ آدمی ہوں،میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں!آج کا دن واقعی خاص ہے، لیکن یہ آپ کے لیے میری محبت میں کچھ اضافہ نہیں کرتا، کیونکہ میں آپ سے محبت کرتا ہوں چاہے وہ ویلنٹائن ہو یا نہیں۔ میری زندگی کو ویلنٹائن ڈے مبارک ہو۔"

ویلنٹائن ڈےکو سینٹ ویلنٹائن ڈے یا سینٹ ویلنٹائن کی عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

Instagram