Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ حِرا مانی نے کیسے بھارتیوں کے دل جیت لئے

پاکستانی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2 منٹ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔
شائع 14 فروری 2022 12:37pm
کئی بھارتیوں نے کمنٹس میں حِرا مانی کو اس ویڈیو پر پیار بھرے پیغامات بھیجے۔فائل فوٹو۔
کئی بھارتیوں نے کمنٹس میں حِرا مانی کو اس ویڈیو پر پیار بھرے پیغامات بھیجے۔فائل فوٹو۔

پاکستانی اداکارہ حِرا مانی نے بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت پیش کر کے کئی بھارتیوں کے دل جیت لئے۔

لتا منگیشکر 6 فروری کو 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اداکارہ حِرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2 منٹ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے لتا منگیشکر کا مشہورِزمانہ گانا"لگ جا گلے"گایا۔

انہوں نے پوسٹ پر یہ کیپشن لکھا :"لتا منگیشکر کی پیار بھری یاد میں۔۔ یہ آواز ہمیشہ زندہ رہے گی۔ "

حرا مانی کی اس ویڈیو کو نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی لتا منگیشکر کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔

کئی بھارتیوں نے کمنٹس میں حِرا مانی کو اس ویڈیو پر ستائشی پیغامات بھیجے۔

یہ گانا لتا منگیشکر نے 1964 میں راجہ مہدی علی خان کی لکھی ہوئی فلم "وہ کون تھی" کے لیے گایا تھا اور اس کی موسیقی مدن موہن کوہلی نے ترتیب دی تھی۔

میوزک انڈسٹڑی میں لتا کی صلاحیتوں کو سراحتے ہوئے انڈین حکومت کی جانب سے لتا کو تین بڑے ایوارڈز دیئے گئے، 1969 میں ملک کا تیسرا بڑا سول ایوارڈ بدما بھشن، 1999 میں انڈیا کا دوسرا بڑا سول ایوارڈ پدما ویبھشن اور 2001 میں پڑوسی ملک کا سب سے بڑا اعزاز بھارت رتنا دیا گیا۔

لتا منگیشکر کے انتقال پر نہ صرف بھارت بلکہ دنیابھرمیں انہیں پسند کرنے والے شائقینِ موسیقی نے افسوس کا اظہارکیا تھا۔

Instagram

hira mani

Lata Mangeshkar