Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

شعیب اختر نے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے پر شاہد آفریدی کو کیا مشورہ دیا؟

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کوئٹہ گلیڈی...
شائع 14 فروری 2022 10:45am

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ پیغام جاری کردیا۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے 41 سالہ قومی کرکٹر شاہد آفریدی کو کچھ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’آرام کرو لالا، اس عُمر میں یہ عشق آسان نہیں ہے۔‘

سابق کرکٹر کے دلچسپ ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈرشاہد آفریدی نے اتوار کے روز ایک ویڈیو پیغام میں پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہا تھا کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتا لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہو گئی ہے۔

karachi

Shoaib Akhtar

Shahid Afridi

rawalpindi express