Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کا رہنما علی زیدی نے پیپلز پارٹی کے خلاف مارچ کا اعلان

مارچ صوبے کے بڑے شہروں سے ہوتا ہوا 6 مارچ کو کراچی پہنچے گا
شائع 13 فروری 2022 06:25pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی نے ہفتے کے روز 26 فروری سے ایک عوامی تحریک شروع کرنے کے اپنے تفصیلی منصوبے کا اعلان کیا کردیا۔

علی ذیدی نے اسے سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکمرانی کے خاتمے کا آغاز قرار دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی پی پی کی اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سے ایک دن پہلے اپنی مارچ کی منصوبہ بندی کی ہے، جو کراچی سے شروع ہو کر گھوٹکی سے صوبے کے بڑے مراکز تک پہنچے گی۔

بحری امور کے وزیر علی زیدی جو پی ٹی آئی کے سندھ چیپٹر کے صدر بھی ہیں انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مارچ 26 فروری کو شروع ہوگا۔

تاہم مارچ صوبے کے بڑے شہروں سے ہوتا ہوا 6 مارچ کو کراچی پہنچے گا۔

بزدار کا زیدی کے والد کے انتقال پر تعزیت

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شام کو زیدی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد سید سجاد حیدر زیدی کے انتقال پر تعزیت کی، جن کا گزشتہ ہفتے انتقال ہو گیا تھا۔

PTI Sindh

Ali Haider Zaidi

Sindh PPP