Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا شہبازشریف کے حوالے سے سخت حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں...
شائع 13 فروری 2022 02:49pm

اسلام آباد: حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے حوالے سے سخت حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس18 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس دن 11 بجے ہو گا، اور اس اجلاس میں پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے حوالے سے حکومت نے سخت حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شہباز شریف کخلا ف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کے حوالے سے بھی قرارداد لائے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے مشیر قانون بیرسٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کلئے سمری بھجوادی گئی ہے، اجلاس میں اہم قوانین پیش کئے جائیں گے،حکومت اور اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

National Assembly

government