Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو خیرباد کہہ دیا

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی...
شائع 13 فروری 2022 02:39pm

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کو خیرباد کہہ دیا۔

پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ایونٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 7 کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہا تھا کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتا لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہو گئی ہے۔

آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہ برداشت کی ہمت ختم ہوگئی ہے مجھ میں، ندیم عمر کا شکریہ اور ان سے معذرت بھی کی ہے کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل رہا۔

بوم بوم آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مداحوں کی وجہ سے کھیلنا چاہ رہا تھا، دو تین ماہ اپنی ری ہیب کروں گا تاکہ کے پی ایل میں ایکشن میں آسکوں۔

karachi

Shahid Afridi

PSL 7