Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے امریکا کے سوا پوری دنیا متفق ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان پر چین ...
شائع 13 فروری 2022 12:46pm

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے امریکا کے سوا پوری دنیا متفق ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سابق سفارتکاروں اور صحافیوں سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ دنیا کا نقشہ تیزی سے بدلتا جا رہا ہے اور ملاقات کا مقصد آپ کی آرا لینا ہے، چین کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا اور دورہ چین سے متعلق بھی آپ کی رائے سننا چاہتا ہوں،ہماری معیشت کی سمیت درست ہے،جس پرچین نے اطمینان کا اظہار ظاہرکیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے سب متفق ہیں،افغانستان پرصرف امریکا کی رائے مختلف ہے اورامریکا اپنے اندرونی مسائل کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے،امریکی خارجہ پالیسی کی بھی کچھ مجبوریاں ہیں،حالات خراب ہوئے تو امریکا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

چین سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے چین سے تعلقات موجودہ دور کے بعد زیادہ مضبوط ہوئے،2019 میں کورونا کے باعث چین میں لاک ڈاؤن کیا گیا اور چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا جس کی وجہ سے کچھ چیزیں طے ہونے سے رہ گئیں، اب 2 سال بعد چین کے صدر سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزیدکہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں اور وفاق میں تقسیم ہو گئے اور 18ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل سامنے آئے، اب درپیش مسائل کے حل کیلئے مسلسل اجلاس کر رہے ہیں، برآمدات دولت کمانے کا اہم طریقہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین میں اوپر سے کوئی سگنل آتا ہے تو فوری اس کے اثرات آتے ہیں اور کورونا پابندیوں پر وہاں پر بہت زیادہ سختی تھی،چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں جبکہاسٹریٹجک پالیسی پر میں اور میری ٹیم کلیئر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کوویڈ میں بھی ہم سب سے بہتر نکل گئے،اصلاحات کیلئے پارلیمان میں 2 تہائی اکثریت ضروری ہے اورکسی کو خوش کرنے کے بجائے اصلاحات کرنا چاہتے ہیں۔

کورونا پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے دوران لاک ڈاؤن نہ کرنے پر مجھ پر بڑی تنقید کی گئی کیونکہ میں کہتا تھا کہ لاک ڈاؤن کریں تو نچلا طبقہ کیا کرے گا اور ہم نے شدید دباؤ کے باوجو د لاک ڈاؤن نہیں کیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ 2 سال پہلے بشکک میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی تھی جس میں پیوٹن نے کہا تھا کہ روس میں کوئی اسلام فوبیا نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سی پیک کے تحت کئی ٹرانسمیشن لائنیں بنائی گئیں،ہر ملک نے اپنی آمدنی بڑھانے کیلئے بڑی محنت کی ہے اور چین نے کورونا پر بہترین انداز میں قابو پایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزیدکہا کہ پورے ملک میں ایک ہی قیمت پر گندم بکنا چاہیئے،سندھ اور باقی صوبوں میں مختلف قیمتوں پر گندم بک رہی ہے،قیمتیں مختلف ہونے سے گندم ادھر ادھر جاتی ہے،یوریا کھاد کے معاملے میں بھی قیمت مسئلہ بنی۔

pm imran khan

اسلام آباد

journalist