Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ تصاویر وائرل

تصویر شئیر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ " مجھے اپنے اہل خانہ سے بہت پیار ہے۔"
شائع 13 فروری 2022 12:48pm
انسٹاگرام، سیدہ دانیہ شاہ
انسٹاگرام، سیدہ دانیہ شاہ

حال ہی میں تیسری شادی کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

سیدہ دانیہ شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی، جس میں ان کے والدین سمیت چھوٹا بھائی بھی موجود ہے۔

تصویر شئیر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ " مجھے اپنے اہل خانہ سے بہت پیار ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ تصویر میں ان کے والد میاں احمد سجاد، والدہ سلمیٰ احمد سجاد اور بھائی عبدالوہاب موجود ہیں۔

معروف مذہبی اسکالر عامر لیاقت نے پنجاب کے شہر لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی تاہم انہوں نے اپنی تیسری شادی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

اس سے قبل 49 سالہ عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جو کہ اب شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

Amir Liaquat

Aamir Liaquat Hussain

Aamir Liaquat's Wives