کیا بینگن کینسر کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے؟
آپ کو معلوم ہے کہ بینگن میں کیلوریز کی تعداد بہت کم مقدار میں ہوتی ہے جبکہ بینگن میں قُدرتی طور پر فائبر، وٹامنز اور معدنیات کی تعداد کثرت سے پائی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ بینگن دیگر غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات بھی موجود ہیں۔
بینگن کی 2 اقسام ہوتی ہیں، جن میں ایک قسم کے بینگن لمبے اور پتلےہوتے ہیں جبکہ دوسری قسم کے چھوٹے اور گول ہوتے ہیں۔
آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ بینگن میں بہت سی بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہے۔
بینگن کینسر جیسے خطرناک مرض سے بچاؤ کے ساتھ کئی بیماریوں سے آپ کو بچاتا ہے۔
اس میں وٹامن سی، کے اور بی 6 جیسے وٹامنز اور پوٹاشیم، مینگنیج اور فائبر کی ذیادہ مقدارہوتی ہے۔
بینگن کے پودے کے پتے اور جڑیں مختلف انفیکشنز کے علاج اور زخموں کو بھرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.