Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی پی ایل نیلامی: پنجاب کنگز نے 9 کروڑ میں شاہ رخ خان کو خریدلیا

ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے...
شائع 13 فروری 2022 09:24am

ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران پنجاب کنگز کی ٹیم نے شاہ رخ خان کو نو کروڑ روپے میں خرید لیا۔

آئی پی ایل کی بولی کے دوران تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر شاہ رخ خان کی باری آئی تو مختلف ٹیموں کے دوران سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

ہر ٹیم نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کیلئے بڑھ چڑھ کر بولی لگائی تاہم اس میں کامیابی پنجاب کنگز کی ٹیم کو ہوئی جس نے نو کروڑ روپے میں انہیں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

پنجاب کنگز کی ٹیم نے ٹوئٹر پر کھلاڑی شاہ رخ خان کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے بعد بالی ووڈ اداکار اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک شاہ رخ خان کیلئے ایک میم کی شکل میں پیغام بھی جاری کیا۔

mumbai

Shahrukh Khan