Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹوئٹر نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سروس متاثر ہونے کی وجہ بتا دی

ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے پر لوگوں کئی قیاس آئیاں پھیلا دیں جس کو حکومت چھپانے کی کوشش کر رہی ہے
شائع 12 فروری 2022 05:18pm

سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس 11 فروری کو پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں متاثر ہوگئی۔

سروس متاثر ہونے سے کئی گھنٹوں تک کروڑون صارفین اپنے اکاؤنٹس تک رسائی کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

برطانوی اخباردی انڈیپینڈنٹ نے بتایا کہ امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں ٹوئٹر صارفین کے اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوگئے جبکہ انہیں دوبارہ لاگ ان ہونے کا مشورہ دیا جاتا رہا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈٹیکٹر نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں ٹوئٹر کی سروس امریکا میں 11 فروری کی شام کو متاثر ہوئی۔

مزید بتایا کہ زیادہ تر ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو ٹوئیٹر استعمال کرنے میں مشکلات پیش آئیں جبکہ ایپ پر بھی لوگوں کو مشکل پیش آئی۔

سروس متاثر ہونے پر لوگوں کئی قیاس آئیاں پھیلا دیں جس کو حکومت چھپانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ سروس متاثر ہونے کی شکایت صرف 12 فیصد لوگوں نے کی، دیگر کو اس کا علم ہی نہیں تھا۔

اس کے بعد ٹوئیٹر کی جانب سے وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا جس میں بتایا کہ فنی خرابی تھی جس کو درست کر لیا گیا ہے۔

ٹویٹر

social media

twitter memes