Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلامو فوبیا نے ہندوستان میں مہلک شکل اختیار کر لی ہے، نوم چومسکی

انہوں نے کہا کہ "اسلامو فوبیا کی پیتھالوجی پورے مغرب میں بڑھ رہی ہے
شائع 12 فروری 2022 04:21pm
Photo: FILE
Photo: FILE

معروف اسکالر پروفیسر نوم چومسکی نےکہا ہے کہ اسلامو فوبیا نے ہندوستان میں "سب سے مہلک شکل" اختیار کر لی ہے۔

نوم چومسکی نے کہا کہ اسلامو فوبیا نے تقریباً 250 ملین ہندوستانی مسلمانوں کو "مظلوم اقلیت" میں تبدیل کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ "اسلامو فوبیا کی پیتھالوجی پورے مغرب میں بڑھ رہی ہے اور یہ ہندوستان میں اپنی سب سے مہلک شکل اختیار کر رہی ہے۔"

چومسکی کے علاوہ کئی دیگر ماہرین تعلیم اور دیگر شخصیات نے "بھارت میں نفرت انگیز تقریر اور تشدد " کے موضوع پر ویبینار میں حصہ لیا۔

چومسکی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی دائیں بازو کی ہندو قوم پرست حکومت نے ہندوستان کے زیر مقبوضہ کشمیر میں "جرائم" میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "کشمیر میں جرائم کی ایک طویل تاریخ ہے، ریاست اب "وحشیانہ طور پر مقبوضہ علاقہ ہے اور اس کا فوجی کنٹرول کچھ طریقوں سے مقبوضہ فلسطین جیسا ہے"۔

Islamophobia