Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ حکومت نے ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری کا افتتاح کردیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس آئی یو ٹی میں...
شائع 12 فروری 2022 01:15pm
Screengrab: SIUT Facebook
Screengrab: SIUT Facebook

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری اور تربیتی مرکز کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ سندھ روبوٹک سرجری شروع کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ روبوٹک سرجری ایک انقلابی قدم ہے اور اس عمل کے ذریعے جسم کے حساس ٹشوز کا بھی باآسانی آپریشن کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے صوبے میں جدید ترین سرجیکل سہولت لانے پر ڈاکٹر ادیب رضوی اور ان کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے اس طریقہ کار کو منظم کرنے کیلئے ماہر سرجن کی بھی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا کہ انہوں نے آج سے روبوٹک سرجری کا آغاز کردیا ہے اور یہ یورپی معیار کے مطابق ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مریض یہ سہولت مفت حاصل کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں ہمارا تعاون کیا۔

sindh govt

Sindh CM