Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نارووال میں لڑکی کو نکاح کے دن مسلح افراد نے اغواء کرلیا

ملزمان لڑکی کو اغواء کر کے موٹر سائیکل پر لے گئے۔
شائع 11 فروری 2022 01:25pm

نارووال: شہر کے علاقے میران شاہ حسین میں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر 18 سالہ لڑکی کو نکاح کے فوراً بعد گھر سے اغواء کر کے اس کے خاندان کے 2افراد کو زخمی کر دیا۔

نسیم اصغر کی 18 سالہ بہن (ر) کا بدھ کی شب نکاح ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ تقریب ختم ہوتے ہی 7نامعلوم مسلح افراد جائے وقوعہ پر نمودار ہوئے اور 2مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے جبکہ 5 دیگر گیٹ پر موجود رہے۔

انہوں نے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور اس کے گھر والوں نے مزاحمت کی۔

اس کے ساتھ ہی ملزمان نے اہل خانہ پر فائرنگ کر کے ان میں سے 2افراد کو زخمی کر دیا جن کے نام نسیم اصغر (35) اور امیر حمزہ (15) ہیں۔

مزید براں ملزمان لڑکی کو اغواء کر کے موٹر سائیکل پر لے گئے۔

اہل خانہ نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں لاہور کے میو ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع پر سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم (ایف آئی آر) درج نہیں کی گئی۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر محمود بٹ نے کہا کہ لڑکی کے اہل خانہ نے ابھی تک ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست نہیں دی ہے اور جیسے ہی انہیں درخواست ملے گی اس کا اندراج کر دیا جائے گا۔

Narowal

kidnapped

kidnap incident