Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر لیاقت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

عامر لیاقت کی سابقہ بیوی طوبہ انور نے خود خلع لی تھی جس کی خبر انہوں نے اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی۔
اپ ڈیٹ 11 فروری 2022 12:52pm
عامر لیاقت نے اپنی شادی کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذدریعے دی تھی۔فائل فوٹو۔
عامر لیاقت نے اپنی شادی کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذدریعے دی تھی۔فائل فوٹو۔

پاکستان تحریکِ انصاف کےایم این اے اورٹیلی ویژن شخصیت عامر لیاقت حسین سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کرنے پر ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

عامر لیاقت نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی،جس کے بعد صارفین کی جانب سے مزاحیہ میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مشہور اداکارارسلان نصیر نے عام لیاقت کو خاصا مزاحیہ انداز میں مبارکباد پیش کی۔

ایک صارف نے غیر شادی شدہ نوجوانوں کی کیفیات سے متعلق پوسٹ شیئر کی۔

ایک ٹوئٹر صارف نے عامر لیاقت کی شادی کو ہیٹ ٹِرک کہا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے تو عامر لیاقت کی شادی پر نواز شریف کی واپسی سے متعلق شعر پوسٹ کیا۔

صرف یہی نیں بلکہ کچھ صارفین نے تو عامر لیاقت کی شادی کو پریزاد ڈرامے سے مشابہت دی۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی سابقہ بیوی طوبہ انور نے خود خلع لی تھی جس کی خبر انہوں نے اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی۔

ٹویٹر

Wedding

Amir Liaquat