Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی اختیارات سے متعلق درخواستوں کو یکجا کردیا

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی اختیارات سے متعلق درخواستوں کو...
شائع 11 فروری 2022 11:38am

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی اختیارات سے متعلق درخواستوں کو یکجا کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی قوانین میں ترامیم سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سندھ حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بلدیاتی اختیارات سے متعلق درخواستوں کو یک جا کردیا۔

دورانِ سماعت سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ یہ کیس کیا سپریم کورٹ نہیں سن چکی؟۔

طارق منصورایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ ہم یہاں سپریم کورٹ فیصلے پرعمل درآمد کیلئے آئے ہیں،استدعا ہے بلدیاتی ایکٹ 2013 پر عمل درآمد روکا جائے۔

طارق منصور ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ سندھ حکومت کو سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں اصلاحات کا حکم دیا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنورنوید نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلدیاتی قوانین میں ترامیم کے حوالے درخواست کی سماعت تھی، ہماری درخواست جماعت اسلامی کی درخواست کے ساتھ منسلک کردی گئی ۔

کنورنوید جمیل نے کہا کہ تعلیمی اور صحت کے ادارے واپس لےس گئے ہیں، ٹاؤن کمیٹیوں کو مکمل اختیارات دیئے جائیں، سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی استدعا منظور کی ہے عملدرآمد باقی ہے،عملدرآمد سے ترامیم والا قانون مکمل ختم ہوجائے گا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے نچلی سطح تک اختیارات منتقل ہوں گی۔

SHC

karachi

Local bodies