Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو باہر نکلتے وقت ہیلمٹ پہننا چاہیے، مریم نواز

تحریک انصاف حکومت اور اپوزیشن کے درمیان لفظوں کی جنگ بدستور ...
شائع 10 فروری 2022 06:49pm
Photo: FILE
Photo: FILE

تحریک انصاف حکومت اور اپوزیشن کے درمیان لفظوں کی جنگ بدستور جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے پارلیمنٹرینز کیلئے صورتحال مناسب ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف عدم اعتماد کے کسی بھی اقدام کے سخت خلاف ہیں تاہم پارٹی قیادت کے فیصلے کے بعد آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ ملک کو درپیش موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت کے اتحادی عمران خان کی مقبولیت سے واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ اگلے الیکشن میں حکومت کی ناکامی کا سامان نہیں اٹھا سکیں گے۔

مسلم لیگ نواز کی نائب صدر نے نشاندہی کی کہ عمران خان کی حمایت کرنے والوں کو عوام کے جذبات بشمول ان کی شکایات کا خیال رکھنا چاہیے۔

مریم نے کہا کہ عمران خان کو وعدے پورے کرنے میں ناکامی پر عوامی حمایت کا فقدان ہے کیونکہ ملک ایک بحران سے دوسرے بحران کی طرف جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اگلی بار جب آپ عوام میں نکلیں تو ہیلمٹ پہنیں۔

Maryam Nawaz

ٹویٹر

Maryam Nawaz Sharif