جامعہ کراچی میں 10دن سے جاری احتجاج ختم
جامعہ کراچی کی فیکلٹی نے یونیورسٹیز اور بورڈز کے شعبہ کی جانب سے ایک وضاحتی سرکلر جاری کرنے کے بعد اساتذہ نے 10روز سے جاری تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ ختم کردیا۔
یہ فیصلہ اساتذہ کے اجلاس میں کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی تدریسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ 31 جنوری کو ملتوی ہونے والے اساتذہ کا انتخاب جلد از جلد دوبارہ شروع کیا جائے۔
اساتذہ کے احتجاج کے جواب میں سندھ حکومت کے شعبہ برائے یونیورسٹیز نے ایک وضاحتی سرکلر جاری کیا جس میں کہا گیا کہ یکم فروری کو جاری کردہ سرکلر ان یونیورسٹیوں سے متعلق ہے جہاں قوانین ابھی تک بنائے جا رہے ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ جن یونیورسٹیوں کے قواعد و ضوابط پہلے ہی واضع کیے جا چکے ہیں انہیں سلیکشن بورڈز، سنڈیکیٹ اور سینیٹ کے اجلاسوں میں ان کی سختی سے تعمیل کرنی چاہیے۔
سرکلر میں دیگر یونیورسٹیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے قواعد واضع کریں اور انہیں جلد از جلد شعبہ برائے یونیورسٹیز اور بورڈز سے منظوری حاصل کریں۔
Comments are closed on this story.