Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی:گرین لائن بس کو 1 ماہ مکمل، بس میں کتنے شہریوں نے سفر کیا؟

سب سے زیادہ عوام نے سرجانی، بورڈ آفس، حیدری، ناگن اور نمائش اسٹیشن سے سفر کیا۔
شائع 10 فروری 2022 05:13pm

کراچی کی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس کو شروع ہوئے ایک ماہ مکمل ہوگیا۔

میڈٰیا رپورٹ کے مطابق بس سروس کے حکام نے بتایا کہ کراچی میں گرین لائن کے آغاز کے بعد ایک ماہ میں 10 لاکھ افراد نے گرین لائن بس میں سفر کیا

سب سے زیادہ عوام نے سرجانی، بورڈ آفس، حیدری، ناگن اور نمائش اسٹیشن سے سفر کیا۔

حکام نے بتایا کہ گرین لائن بس سروس کے پاس 80 بسیں ہیں جبکہ یومیہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد سفر کرسکتے ہیں۔

گرین لائن بس سروس نے 25 دسمبر سے عوام کے لیے سروس شروع کردی گئی تھی جبکہ اس کے روٹ پر 80 بسیں سرجانی ٹاؤن اور نمایش چورنگی کے درمیان چلتی ہیں۔

گرین لائن کا راستہ سرجانی، نیو کراچی، کے ڈی اے چورنگی، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد اور پھر نمائش ہے۔

اٹھارا 18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں اور ایک وقت میں 140 افراد کے بیٹھ سکتے ہیں، اور بس میں وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے ایڈجسٹ ریمپ ہے۔

بس میں نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، بس میں وائی فائی اور چارجنگ پورٹس بھی دستیاب ہیں۔

گرین لائن بسوں میں موجود سہولیات میں ہینڈ ریلنگ اور ائرکنڈیشنرز اور خودکار سپرے مشینیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گرین لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2017 میں کیا تھا۔

BRT

Transport

Green Line