Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نارتھ کراچی، فائرنگ میں پاک سرزمین پارٹی کا عہدیدار جاں بحق

جائے وقوع سے پستول کے 8 خول برآمد کیے جبکہ بتایا جاتا ہے کہ مقتول 36 سالہ مقتول اسکول ٹیچر تھا۔
شائع 10 فروری 2022 03:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نارتھ کراچی میں اسکول کے قریب فائرنگ سے پاک سرزمین پارٹی کا عہدیدار سلمان کمانڈو جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا کے مطابق نارتھ کراچی میں فائرنگ سے اسکول ٹیچر سلمان بھائی جاں بحق ہوگیا ، جبکہ وہ پی ایس پی کا مقامی عہدیدار بھی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول ٹیچر اپنے بچے کو اسکول سے لینے آئے تھے کہ ان پر فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جبکہ کہ واقعہ دشمنی کا لگتا ہے اور مقتول کی عمر 45 سال ہے۔

دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی ٹاؤن کے سابقہ ڈسٹرکٹ کمیٹی ممبر ؤ الیکشن سیل انچارج سلمان کمانڈو کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔"

پولیس جائے وقوعہ سے عینی شاہدین کا بیان لے رہی ہے اس کے ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے۔

murder case

Target Killing

attack