Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری نے بہترین کارکردگی والی وزارتوں میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اپنی وزارت کے...
شائع 10 فروری 2022 01:32pm

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اپنی وزارت کے بہترین کارکردگی والی وزارتوں میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بہترین کارکردگی والے وزرا کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی ان وزرا میں اپنا نام نہ ہونے کی وجہ بھی بتائی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات اس لئے بہترین کارکردگی والی وزارتوں میں جگہ نہیں بنا سکی کیونکہ کارکردگی ان پروجیکٹس پرعملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کودیتی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سودمند ثابت ہوں گے، اگلی دفعہ انشا اللہ ۔

pm imran khan

Minister

اسلام آباد

fawad Chaudhary