وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا اعلان کردیا۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الاؤنس بنیادی تنخواہوں پر دیا جائے گا،ڈسپیریٹی الاؤنس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر غور کیا جا رہا ہے، جو ملازمین لمبے عرصے سے ایک ہی گریڈ میں کام کر رہے ہیں ان کی ترقی کے لیے سمری پر غورکیا جا رہا ہے۔
وزارت خزانہ نےکہا ہےکہ خیبرپختونخوا کے ملازمین کی طرز پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل تک ہوگا، پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر ایڈہاک ریلیف اور الاؤنس کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی سرکاری ملازمین کی اسی تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کی سفارش کی ہے۔
Comments are closed on this story.