Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کارلوس بریتھ ویٹ نے اپنی بیٹی کا نام کون سے اسٹیڈیم کے نام پر رکھ دیا؟

بارباڈوس :2016 میں بھارتی شہر کولکتہ کے اسٹیڈیم ایڈن گارڈنز میں...
شائع 10 فروری 2022 09:42am

بارباڈوس :2016 میں بھارتی شہر کولکتہ کے اسٹیڈیم ایڈن گارڈنز میں ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 ورلڈکپ جتوانے والے آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ نے اپنی بیٹی کا نام اسی گراؤنڈ کے نام پر ہی رکھ دیا۔

جی ہاں 2016 کے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں بین اسٹوکس کو لگاتار 4 چھکے مار کر ویسٹ انڈیز کو دوسری بار ٹی 20 ورلڈکپ جتوانے والے کارلوس بریتھ ویٹ کے ہاں اتوار کے روز بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

تاہم انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی بیٹی کا نام ایڈن روز بریتھ ویٹ رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کارلوس بریتھ ویٹ نے اپنی اہلیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور بیٹی کے لیے پیار بھرا پیغام لکھا۔

واضح رہے کہ 2016 کے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو کامیابی کیلئے آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے کہ بریتھ ویٹ نے بین اسٹوکس کو لگاتار 4 چھکے مار کر شاندارکامیابی دلوائی تھی۔

Barbados