پاکستان میں یومیہ ویکسینیشن کا نیا سنگ میل عبور کرلیا، ڈاکٹر فیصل سلطان
ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران کیسز میں کمی آنے لگی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔
اسی اثنا میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ پاکستان میں یومیہ ویکسینیشن نے نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک ہی روز میں 20 لاکھ سے زائد کورونا ویکیسن لگالی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51,749 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
کورونا کی شرح کا تناسب 8.2 فیصد ہے جبکہ مثبت کیسز کی تعداد 4253 ہے۔
Faisal Sultan
COVID19
Vacination
مقبول ترین
Comments are closed on this story.