Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

بھارت میں جاری حجاب تنازعے پر ملالہ بھی چپ نہ رہیں

ملالہ نے اس فیصلے کے خلاف بات کی اور ہندوستانی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ مسلم خواتین پر کئے جانے والے اس ظلم کو روکیں۔
شائع 09 فروری 2022 11:25am
تنازعے کی اصل وجہ بھارت میں مسلمان خواتین کا حجاب ہے۔فائل فوٹو۔
تنازعے کی اصل وجہ بھارت میں مسلمان خواتین کا حجاب ہے۔فائل فوٹو۔

بھارت: نوبل پرائز ہولڈر ملالہ یوسفزئی نے حجاب کے حوالے سے جاری تنازعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنے ٹوئٹ میں ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں جاری اس تنازع کے بارے میں بات کی جہاں حجاب پہننے والے مسلمان طالب علموں کو کالج کے احاطے میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔

ملالہ نے مزید کہا: "خواتین کی طرف سے کم یا زیادہ پہننے پر اعتراض ابھی تک برقرار ہے، لڑکیوں کا حجاب میں اسکول جانے سے انکار کرنا خوفناک ہے "

تعلیم کے حقو ق کی کارکن نے اس فیصلے کے خلاف بات کی اور ہندوستانی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ مسلم خواتین پر کئے جانے والے اس ظلم کو روکیں۔

ملالہ کے ٹوئٹ پر صارفین کا ردِعمل

ایک ٹوئٹر صارف نے ملالہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:"بھارت میں برابری کو مدِنظر رکھا جاتا ہے۔"

ایک اور صارف نے بھی اسی بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے طالبان کے متعلق بات کرتے ہوئے ملاملہ پر تنقید کی ہے۔

واضح رہے کہ تنازعے کی اصل وجہ بھارت میں مسلمان خواتین کا حجاب ہے،مسلمان طالبعلم کو برقہ پہننے پر کالج میں داخل ہونے سے روکا گیا تھا۔

Malala Yousafzai

india hijab row