Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم...
شائع 08 فروری 2022 08:11pm

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان اور پارٹی کے دیگر ارکان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اضافی ٹیکسوں، بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں وغیرہ کی وجہ سے لوگوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے تھے۔

انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر زور دیا گیا کہ وہ پاکستان کے بارے میں سوچیں کیونکہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔

ایم کیو ایم پی کے رہنما عامر خان نے کہا کہ لوگ جلد سے جلد حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تباہ کن معاشی حالات کے بارے میں کوئی دو رائے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت کو بھی معیشت کی خراب حالت پر تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ناقابل برداشت ہو چکی ہے اور جلد از جلد اس کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

MQM P

shahbaz sharif