Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

وزیراعظم کا ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا اعلان

نوشکی: وزیراعظم عمران خان نے فرنٹیئر کور (ایف سی ) اور رینجرز کی...
شائع 08 فروری 2022 03:26pm

نوشکی: وزیراعظم عمران خان نے فرنٹیئر کور (ایف سی ) اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نےنوشکی میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاک فوج کے جوانوں کو پیغام دینے نوشکی آیا ہوں، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف مشکل جنگ لڑی، پاکستان میں کسی قسم کی دہشت گردی کامیاب نہیں ہوسکتی، ہمیں اپنی مسلح افواج پر پورا اعتماد ہے، مسلح افواج نے عوام کو محفوظ رکھا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اداروں کو چاہیئے کہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔

عمران خان نے کہا کہ چین میں تھا تو نوشکی حملے کی اطلاع ملی،فیصلہ کیا کہ نوشکی جا کر جوانواں کی حوصلہ افزائی کروں گا،پیغمبروں کے بعد دوسرا بڑا درجہ شہداکا ہے،جوانوں نے بہادری سے دہشت گروں کا مقابلہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ غیر ملکی عناصر پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، معصوم افراد کو حکومت کیخلاف اکسایا جاتا ہے، بلوچستان میں ترقی سے ان عناصر کے عزائم خاک ہوجائیں گے، سی پیک کے اگلے مرحلے میں بلوچستان میں منصوبے لگیں گے، ماضی میں کسی حکومت نےبلوچستان کو اتنے فنڈز نہیں دیئے، بلوچستان ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گیا، پسماندہ علاقوں کی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے، امریکا اور برطانیہ اپنے نوٹ چھاپ سکتےہیں،امریکا اور برطانیہ میں 40سال بعد مہنگائی کی لہر آئی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کی آمدن میں اضافہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، درآمد ہونے والی چیزوں کی قیمتیں کم نہیں کرسکتے، آمدن بڑھنے سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی،صنعتوں اور اداروں نے ریکارڈ منافع کمایا ہے۔

IK Address

pm imran khan

بلوچستان

FC

rangers

Noshki