Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹویٹر جلد 280 حروف کی حد کو ہٹادے گا

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر جو کہ نہ صرف سیاست دانوں، مشہور شخصیات...
شائع 08 فروری 2022 02:17pm
Photo: AP
Photo: AP

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر جو کہ نہ صرف سیاست دانوں، مشہور شخصیات میں کافی مقبول ہے، بلکہ عوام میں بھی ٹاپ ٹرینڈز اور خبریں جاننے کے لیے مقبول ہے۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں ٹویٹر کے صارفین فی الحال صرف 280 حروف تک ٹویٹس پوسٹ کرسکتے ہیں جو کہ اکثر اوقات کافی حد تک حروف کی حد ہوتی ہے۔

تاہم میل آن لائن نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر 280 حروف کی حد کو ہٹانے اور صارفین کو لمبی لمبی ٹویٹس پوسٹ کرنے کی اجازت دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اشاعت میں خبر لیک ہونے والی جین منچون وونگ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹویٹر جلد ہی ایک نیا فیچر "ٹویٹر آرٹیکلز" متعارف کرائے گا، جو 280 حروف سے زیادہ پوسٹ کرنے پر پابندی نہیں لگائے گا۔

جب ٹویٹر پہلی بار 2006 میں متعارف کرایا گیا تو ٹویٹس کو صرف 140 حروف تک محدود کیا گیا تھا۔

لیکن 2018 میں اس حد کو دوگنا کر کے 280 کر دیا گیا تھا، جس سے صارفین اپنے آپ کو بہتر انداز میں اظہار کر سکتے تھے۔

ٹویٹر

social media