Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرِاعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیرِاعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید...
شائع 08 فروری 2022 01:05pm

اسلام آباد:وزیرِاعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچستان کے علاقے نوشکی پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے علاقے نوشکی پہنچ گئے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرداخلہ شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ نوشکی کے دورے پر ہیں۔

وزیرِ اعظم کو نوشکی میں اہم آپریشنل بریفنگز دی جائیں گی، وہ نوشکی میں فوجی جوانوں اور مقامی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی نوشکی پہنچ گئے،آرمی چیف پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔

آرمی چیف کو علاقے کی سیکیورٹی کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ سربراہ پاک فوج کو دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیاجائےگا۔

pm imran khan

ISPR

Army Chief

اسلام آباد

General Qamar Javed Bajwa